اردو

urdu

ETV Bharat / state

May Allah Grant You A New Role Campaign ایس آئی او کے زیراہتمام پانچ تا بیس ستمبر تک منفرد مہم کا آغاز - ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں

مالیگاؤں میں اردو میڈیا سینٹر پر اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا مالیگاؤں کی جانب سے پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔ جس میں ایس آئی او کے ذمہ داران نے 5 تا 20 ستمبر تک ملک گیر سطح پر منائی جانے والی مہم بعنوان اللّٰہ کرے تُجھ کو عطا جدّت کردار" کی تفصیلات پیش کی۔

ایس آئی او کے زیراہتمام 5 تا 20 ستمبر تک منفرد مہم کا آغاز
ایس آئی او کے زیراہتمام 5 تا 20 ستمبر تک منفرد مہم کا آغاز

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 7, 2023, 2:21 PM IST

مالیگاؤں:ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں منفرد مہم کی افتتاحی تقریب میں ایس آئی او کے ذمہ داران نے بتایا کہ اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا طلبہ و نوجوانوں کی ایک تنظیم ہے جو ان کی صلاحیتوں کو مثبت انداز میں نشوونما دینے۔ان کے اخلاق و کردار کو سنوارنےاور انھیں ملک و ملت کے لئےمفید بنانےکے لئے سرگرم عمل ہے۔

ایس آئی اوکا قیام 1982 میں عمل میں آیا اسے 2010 میں ملک گیر خدمات کے عوض" یونیسکو" (اقوام متحدہ تعلیمی ،علمی و ثقافتی تنظیم) کی جانب سے بَیسٹ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی او 5 تا 20 ستمبر 2023، ملک گیر سطح پر ایک مہم بعنوان:"SoulSpark - Illuminate Ethics"(اللّٰہ کرے تُجھ کو عطا جدّت کردار) منارہی ہے۔ یہ مہم ان حقائق کو تسلیم کرتے ہوئے طلبہ اور نوجوانوں کے اندرون کو اخلاقیات کی شمع سے منور کرنے اور انہیں ایک صالح انقلاب کے نقیب بنانے کی ایک مہم ہے۔ SoulSpark محض ایک مہم ہی نہیں بلکہ ایک اجتماعی کوشش ہے کہ ہم اپنے کیمپس کواخلاقی اقدار کا پاسدار بنائیں اور ایک تابناک اور اخلاقی قدروں سے بھرپور مستقبل کی راہ ہموار کریں۔

یہ بھی پڑھیں:Maratha Reservation Issue مراٹھا ریزرویشن کی حمایت میں آل انڈیا مومن کانفرنس و مجلس مشاورت پیش پیش

آج کل کالج اور یونیورسٹیز کے طلبہ گندی سیاست کا شکار ہو کر اپنے روشن مستقبل سے سمجھوتہ کر رہے ہیں۔ وہیں پردوسری طرف، انتہا پسند سیاست، تشدد اور جرائم کے ماحول نے طلبہ میں خوف پیدا کر دیا ہے۔ پسماندہ طبقات، دلت، آدیواسی اور اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے انیس خان، روہت ویمولا، نجیب احمد، فاطمہ لطیف اور بہت سے دوسرے لاتعداد طلباء اس زہریلے ماحول کا شکار ہو چکے ہیں۔ اس لیے کیمپس میں تمام طلبہ کے لیے مساوی حقوق کا مطالبہ اہم ہو گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details