اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد کے پٹن تعلقہ کے چیتے گاؤں میں دو روزہ تبلیغی اجتماع میں سکھ برادری نے اجتماع میں آنے والے لوگوں کے لیے لنگر کا انتظام کیا۔ Sikh Community Organize Langar For Ijtema
اندازے کے مطابق چار لاکھ سے زائد مندوبین نے اورنگ آباد تبلیغی اجتماع میں شرکت کی۔ اس موقع پر آپسی بھائی چارے کی عمدہ مثال اس وقت دیکھنے کو ملی جب سکھ برادری نے اجتماع میں شرکت کرنے والوں کے لئے لنگر کا اہتمام کیا۔ اجتماع گاہ سے تین کلو میٹر فاصلے پر واقع پنجابی جنکشن نامی دھابے کے مالک نے اپنا پورا ڈھابہ اجتماع کے مہمانوں کے لئے کھول دیا تھا۔ اتنا ہی نہیں لویا فیملی نے اجتماع میں پہنچنے والے مسافروں کی پوہے، چائے اور ناشتے سے ضیافت کی۔ اس کار خیر میں لویا فیملی کا پورا خاندان شامل تھا۔ اس کے علاوہ ان کے ملازمین اور پڑوسی بھی ان کی مدد کررہے تھے، مقامی مسلمان بھی ان کے ساتھ اجتماع کے مہمانوں کی خاطر داری میں مصروف ہو گئے تھے،