اردو

urdu

ETV Bharat / state

Pre Matric Scholarship پری میٹرک اسکالرشپ اور مولانا آزاد فیلو شپ کیلئے دستخطی مہم - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں منعقدہ تعلیمی نمائش میں پری میٹرک اسکالرشپ اور مولانا آزاد فیلو شپ منسوخی کے خلاف مائناریٹی فرنٹ آف انڈیا کے کارکنوں کی جانب سے دستخطی مہم رکھی گئی تھی جِس میں سینکڑوں افراد نے حصہ لیا۔ اِس دوران پچاس ہزار سے زائد دستخط کرواکر حکومت سے نمائندگی کا عزم کیا گیا۔ Signature Campaign for Maulana Azad Fellowship in Aurangabad

پری میٹرک اسکالرشپ اور مولانا آزاد فیلو شپ کے لیے دستخطی مہم
پری میٹرک اسکالرشپ اور مولانا آزاد فیلو شپ کے لیے دستخطی مہم

By

Published : Dec 28, 2022, 2:22 PM IST

پری میٹرک اسکالرشپ اور مولانا آزاد فیلو شپ کے لیے دستخطی مہم

اورنگ آباد: اقلیتی تعلیمی اداروں میں پہلی تا ساتویں جماعت کے طلبا کی پری میٹرک اسکالرشپ اور مولانا آزاد نیشنل فیلو شپ کی منسوخی کے خلاف مائناریٹی فرنٹ آف انڈیا کے کارکنوں نے دستخطی مہم شروع کی ہے، فرنٹ کے ذمہ دار اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں پہنچ کر طلبا وطالبات کی دستخط جمع کررہے ہیں، اورنگ آباد کی تعلیمی نمائش میں بھی دستخطی مہم چلائی گئی، جس کو کافی اچھا رسپانس ملا۔ سینکڑوں کی تعداد میں طلبا و سرپرستوں نے حکومت کے اقدام کے خلاف دستخط کرکے اپنا احتجاج درج کروایا۔ مائنارٹی فرنٹ کے صدر فیروز خان کا کہنا ہے کہ انھوں نے پچاس ہزار سے زائد دستخط کروائی ہیں، اس کا مقصد حکومت کو اقلیتوں کے تعلق سے بیدار کرنا ہے، تاکہ اقلیتی طلبا کو ان کا حق مل سکے، فیروز خان کے مطابق اگر حکومت نے نوٹس نہیں لیا تو عدالت کا رخ بھی کیا جاسکتا ہے۔ Signature Campaign for Pre matric Scholarship and Maulana Azad Fellowship in Aurangabad

قبل ازیں حکومت کی جانب سے پری میٹرک اسکالرشپ اور مولانا آزاد فیلوشپ کو بند کیے جانے کے خلاف مجلس اتحادالمسلمین کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے پارلیمنٹ میں آواز بلند کی تھی اور کہا تھا کہ پری میٹرک اسکالرشپ اور مولانا آزاد فیلوشپ بند کرنا غلط ہے۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں اسپیکر کے سامنے اقلیتی طبقات میں تعلیمی وظائف شروع کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ ان اسکالرشپ کے بند ہونے سے اقلیتی طبقات کے طلبہ کیلئے تعلیم کا حصول انتہائی دشوار ہو جائے گا، اقلیتی طبقات کے لاکھوں طلبہ پری میٹرک اسکالرشپ کے ذریعہ اپنے تعلیمی اخراجات پورا کرتے ہیں۔ Imtiaz Jaleel speak in parliament over Maulana Azad fellowship and pre matric scholarship

مزید پڑھیں:۔Maulana Azad Fellowship for minorities to stop from 2023مولانا آزاد فیلوشپ بند کئے جانے پر طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

انہوں نے کہا تھا کہ اقلیتی طلبہ کی پری میٹرک اسکالرشپ اور مولانا آزاد فیلوشپ بند کرنا غیر منصفانہ اور غلط ہے، اس سے اقلیتی طبقات کے طلبہ کیلئے تعلیم کا حصول انتہائی دشوار ہو جائے گا۔ اقلیتی طبقات کے لاکھوں طلبہ پری میٹرک اسکالرشپ کے ذریعہ اپنے تعلیمی اخراجات پورا کرتے ہیں، لیکن حکومت کی جانب سے اسکالرشپ بند کر دیئے جانے سے ان طلبہ کا مستقبل تاریک ہو جائیگا۔ امتیاز جلیل نے پارلیمنٹ میں مرکزی حکومت کی جانب سے اقلیتی طبقات کی پری میٹرک اسکالر شپ اور مولانا آزاد فیلوشپ بند کرنے کے خلاف آواز بلند کی، انہوں نے کہا کہ پری میٹرک اسکالر شپ بند کرنے کیلئے حکومت نے آر ٹی ای کے تحت مفت داخلے دینے کا جواز پیش کیا، لیکن حکومت کی یہ دلیل سراسر غلط ہے کیونکہ ہر بچے کے سر پرست اُسے اچھے اسکول میں پڑھانا چاہتے ہیں اور اچھے و معیاری تعلیمی اداروں اور پرائیویٹ اسکولوں میں آر ٹی ای کی سہولت نہیں مل پاتی ہے، انہوں نے حکومت سے اقلیتی طبقات کے لاکھوں طلبہ کو سامنے رکھ کر پری میٹرک اسکالرشپ اور مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ کو دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details