شری سائی سیوا سمیتی نامی تنظیم بھیونڈی شہر کے بدنام ریڈ لائٹ علاقے ہنومان ٹیکری میں جسم فروشی کرنے والی سیکس ورکرز کو اگربتی پیکنگ کرنے کا کام دے کر انہیں زندگی گزر بسر کرنے کی ایک نئی راہ ہموار کی ہے۔
اس تنظیم کی کوشش سے بڑی تعداد میں سیکس ورکرز پیکنگ کر اپنی زندگی گزار رہی ہیں۔
ریاست مہاراشٹر میں ہونے والے لاک ڈاون کے بعد شری سائی سیوا سمیتی کی صدر ڈاکٹر سواتی خان پریشان حال سینکڑوں سیکس ورکر کو خورد نوش اشیا سمیت دیگر ضرورت کا سازوسامان فراہم کررہی تھی۔
لاک ڈاون میں لگاتار ہونے والی توسیع کے بعد سیکس ورکرز کے سامنے دشواریاں کھڑی ہوتی چلی گئی، کیونکہ این جی او دو وقت کے کھانے کا انتظام کررہی تھی مگر کرایہ اور دیگر لوازمات کے لیے پیسے نہ ہونے کے سبب پریشان سیکس ورکرز اپنے خالی ہاتھوں میں کام دئے جانے کا مطالبہ کرنے لگی۔
جس کے بعد شری سائی سیوا سمیتی کی ڈاکٹر سواتی خان نے مقامی انتظامیہ اور صنعت کاروں کی مدد سے بھیونڈی شہر کے بدنام زمانہ ریڈ لائٹ علاقے میں واقع قحبہ خانوں سے ان سیکس ورکرز کو نکالا۔