ممبئی:دہلی میں ہوئے شردھا قتل کیس سے سنسنی پھیل گئی ہے اب اس معاملے پر سیاسی رہنما بھی اپنے رد عمل کا اظہار کررہے ہیں۔ ممبئی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سنجے راوت نے کہا کہ دہلی میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ ملزم نے اپنی گرل فرینڈ کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ قتل کے بعد اس کی لاش کے 35 ٹکڑوں میں کاٹ کر فریج میں رکھا دیا۔ پولیس گزشتہ چھ ماہ سے اس کیس کی تفتیش کر رہی تھی۔ آخر کار، پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ Sanjay Raut on Shraddha Murder Case
Sanjay Raut on Shraddha Murder Case سنجے راوت کا شردھا کے قاتل کو سخت سزا دینے کا مطالبہ - Without conducting any trial
شردھا واکر قتل کیس معاملے میں شیوسینا کے رکن پارلیمان سنجے راوت نے شردھا ملزم آفتاب پونا والا کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ Sanjay Raut on Aftab Poonawalla
سنجے راوت نے کہا کہ ان کیسز کے ملزمان پر مقدمہ نہیں چلانا چاہیے، اگر کوئی ان کے خلاف سیاست کر رہا ہے تو اسے روکا جانا چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے قتل کرنے والوں کو بھرے چوک میں پھانسی دی جانی چاہیے۔ واضح رہے کہ سنجے راوت حال ہی میں ضمانت پر جیل سے باہر آئے ہیں۔ بتادیں کہ آفتاب امین پونا والا (28) نے پانچ ماہ قبل جنوبی دہلی کے مہرولی میں اپنی دوست شردھا واکر کا قتل کر کے اس کی لاش کے تقریباً 35 ٹکڑے کر دیے تھے۔ یہ معاملہ لڑکی کے والد کی شکایت کے بعد سامنے آیا۔ Sanjay Raut on Aftab Poonawalla
یہ بھی پڑھیں : Shraddha Walker Murder Case شردھا کے والد وکاس واکر نے ملزم کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا