مہاراشٹر میں ایس ٹی کامگاروں کی ہڑتال ST Workers Strike بدستور پچھلے کئی ہفتوں سے جاری ہے۔ اس معاملے کو دیکھتے ہوئے کارپوریشن نے مستقل ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ ہڑتالی ایس ٹی کارکنان کو آج سے وجہ بتاؤ نوٹس Show Cause Notice جاری کیا جا رہا ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے انہیں خبردار کیا تھا کہ وہ پیر تک کام پر چلے جائیں ورنہ سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔