اردو

urdu

ETV Bharat / state

منترالیہ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے وزرا کے دفاترتاریک - شارٹ سرکٹ کا واقعہ

روشنی نہ ہونے کی وجہ سے بہت سارے محکموں میں کام رک گیا ہے۔تادم تحریر شارٹ سرکٹ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی نیزبجلی کی فراہمی کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے جنگی پیمانے پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

وزرا کے دفاتر اندھیرے میں
منترالیہ میں شارٹ سرکٹ

By

Published : Jan 12, 2021, 7:52 PM IST

مہاراشٹر کے منترالیہ میں میں ایک بار پھر شارٹ سرکٹ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ تاہم بروقت تمام سوئچ بند ہونے سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ یہ شارٹ سرکٹ پرانی عمارت میں انیکس کی چوتھی منزل پر ہوا۔

فی الحال ٹرانسفارمر جلنے کی وجہ سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ اس وجہ سے وزیروں کے دفاتر میں اندھیرا چھایا ہوا ہے۔روشنی نہ ہونے کی وجہ سے بہت سارے محکموں میں کام رک گیا ہے۔تادم تحریر شارٹ سرکٹ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی نیزبجلی کی فراہمی کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے جنگی پیمانے پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

واضح رہےاس سے قبل بھی وزارت میں شارٹ سرکٹ کا واقعہ سامنے آچکا ہے۔ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے2012؍ میں زبردست آگ لگ گئی تھی اور بہت سارے دستاویزات جل کر راکھ ہوگئے تھے۔

۔ گزشتہ30؍مارچ2020؍ کوبھی آگ لگنے کی اطلاعات موصول ہوئی تھی۔وزارت مہاراشٹرا کی سب سے نمایاں عمارت ہے یہاں ریاست کے تمام محکموں کے دفاتر موجود ہیں۔اتنی اہم عمارت میںبار بار شارٹ سرکٹ ہونا منترالیہ میں بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔


2012؍ میں وزارت میں لگنے والی آگ کی وجہ سے بہت سے اہم محکموں کی اہم دستاویزات جل گئیں تھی جس کے باعث آج بھی متعدد معاملات میں اہم دستاویزات کا مسئلہ بدستور آتارہتا ہے۔

عدالت میں یا یہاں تک کہ آر ٹی آئی کی معلومات کے لئے متعدد بار جواب دیا جاتا ہے کہ متعلقہ دستاویز لگنی والی آگ کی نذر ہوگئے ہیں نیز اس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ ۹؍ برس پہلے جب آگ لگی تھی اس وقت ریاست میںکانگریس اور راشٹروادی کانگریس کی متحدہ حکومت تھی۔ اپوزیشن نے اس وقت کانگریس اور این سی پی حکومت پر اس کو آگ لگانے کا الزام بھی عائد کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details