ممبئی:مہاراشٹر کے ممبئی میں رمضان المبارک کے دوران گذشتہ دو برسوں سے کورونا کے سبب بازاروں سے رونق غائب تھی، لیکن اس بار کاروباریوں کو حکومت نے راحت دی ہے۔ دراصل ممبئی کے بھنڈی بازار، محمد علی روڈ، ناگپاڑہ جنکشن جیسے علاقوں میں رمضان کے اسپیشل پکوان کے لیے لوگ دور دراز سے آتے ہیں۔ رمضان کے آغاز میں ہی کچھ جگہوں پر کاروباریوں کو پولیس کی سختیوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن سب کچھ پہلے کے جیسے ہو گیا اور روایتی بازار ہمیشہ کے جیسے افطار سے لیکر سحری تک کھلی ہیں۔Shopkeepers Blame On Police For Harassment
وہیں ممبئی کے ناگپاڑہ علاقے میں جنکشن کے پاس موجود کاروباری پولیس کے ذریعه ہراساں کیے جانے کا الزام لگا رہے ہیں۔ 'تہورا سویٹس' گزستہ 35 برسوں سے ناگپاڑہ جنکشن پر کاروبار کرتے چلے آرہے ہیں۔ تہورا سویٹس کے مالک عبدللہ کہتے ہیں کہ کورونا سے ہمیں نجات ملی، حکومت نے پھر سے روایتی بازار کو مکمل چھوٹ دے دی لیکن باوجود اس کے مقامی پولیس کی جانب سے ہمیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔Shopkeepers Blame On Police For Harassment