اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹرمپ نے احمد آباد آکر کورونا پھیلایا، اب برطانیہ کے وزیر اعظم دہلی آئیں گے کیا؟ شیوسینا

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے احمد آباد میں آکر کورونا کو پھیلایا تھا تو اب برطانیہ کے وزیر اعظم دہلی آئیں گے کیا؟ اس طرح کا سوال کرتے ہوئے شیوسینا کے ترجمان اخبار سامنا نے اپنے اداریے میں مزید لکھا ہے کہ ٹرمپ احمد آباد میں’’ نمستے ٹرمپ‘‘ کے پروگرام میں آئے تھے۔ ان کے ساتھ آنے والے لوگوں نے احمد آباد میں کورونا کو پھیلانے کا کام کیا تھا اس لئے ٹرمپ کے مقابلے میں ’’ سجن اور سرل جانسن‘‘ کا کیا کریں یہ سوال ہے؟

uddhav thackeray
ادھو ٹھاکرے

By

Published : Dec 23, 2020, 10:21 PM IST

پرانا کورونا چونکہ چین سے پوری دنیا میں پھیلا تھا اس لئے ٹرمپ کا چین سے جھگڑا شروع ہوا تھا۔ اب ٹرمپ کی جگہ جوبائیڈن آئے ہیں۔ انہوں نے اعلانیہ طور پر کورونا کی ویکسین لگوائی ہے، لیکن یہ ویکسن چونکہ پہلے کورونا وائرس کی ہے اس لئے یہ کورونا کی دوسری لہر میں کارگر ثابت ہوگی کیا؟

اس طرح تنقید کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ ایک دور تھا جب برطانیہ پوری دنیا میں حکمرانی کر رہا تھا، برٹش سامراج کا سورج کبھی ڈھلتا نہیں ہے یہ جملہ بڑے فخر کے ساتھ کہا جاتا تھا۔

اسی برطانیہ سے کورونا کی دوسری لہر نے سر اٹھایا ہے، جس کے بعد پوری دنیا میں برطانیہ کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔ برطانیہ جانے اور آنے والی فلائٹس پر پابندی لگا دی گئی ہے، یہاں سے آنے والے تمام مسافروں کو کورنٹائن کیا جا رہا ہے۔

کورونا کی اس دوسری لہر کا خوف اتنا ہے کہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے ریاست میں نائٹ کرفیو لگا دیا ہے، جس کی وجہ سے عروس البلاد ممبئی سمیت پونہ، تھانہ جیسے شہروں کی معاشیات کو جھٹکا لگ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

ممبئی میں رات کا کرفیو نافذ

سامنا نے آگے لکھا ہے کہ برطانیہ میں آنے والے نئے کورونا وائرس جو کہ تیزی پھیل رہا ہے، جس نے یورپ سمیت کئی ممالک میں دوبارہ لاک ڈاون شروع کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ اسپین، ڈنمارک اور نیدرلینڈ جیسے ممالک میں زیادہ سے خوف و ہراس کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ برطانیہ سے سر اٹھانے والا وائرس اٹلی بھی پہنچ چکا ہے۔

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن کے مطابق نئے وائرس سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details