اردو

urdu

ETV Bharat / state

'مودی حکومت کام کریں، بولنا - ڈولنا کم کریں' - اس پر بہت ہو ہلہ مچانے کی ضرورت نہیں ہے

شیوسینا نے کہا ہے کہ مودی حکومت کام کرے، بولنا - ڈولنا کم کرے، دہلی کے الیکشن میں اس طرح کا بولنا ۔ ڈولنا چل نہیں پایا، دہلی اسمبلی الیکشن سے یہ پیغام ملا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی جہت تبدیل کرنا چاہیے۔

'مودی حکومت کام کریں،  بولنا-ڈولنا کم کریں'
'مودی حکومت کام کریں، بولنا-ڈولنا کم کریں'

By

Published : Feb 18, 2020, 8:33 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 6:40 PM IST

شیوسینا کے ترجمان اخبار سامنا نے اپنے اداریہ میں لکھا ہے کہ سپریم کورٹ نے کل کہا ہے کہ ملکی مفاد میں حکومت کی جانب سے کیے گئے فیصلے مہربانی نہیں ہیں اور کسی بات پر اختلاف رائے ظاہر کرنا ملک سے غداری نہیں ہوتی۔

اداریے میں مزید لکھا گیا ہے کہ وزیراعظم نے وارانسی میں اپنی زبان میں کہا ہے کہ کشمیر سے دفعہ 370 اورشہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کو ہٹانے کے لیے ان پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے لیکن حکومت کسی بھی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گی۔ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ کون دباؤ ڈال رہا ہے، اسے واضح کیا جائے۔

کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے جانے کا فیصلہ ملکی مفاد میں ہے اس لیے اس پر بہت ہنگامہ مچانے کی ضرورت نہیں ہے۔ پارلیمنٹ میں ایک دو لوگوں کو چھوڑ کر تمام اپوزیشن پارٹیوں نے بھی دفعہ 370 کو ہٹانے کی حمایت کی تھی۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 6:40 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details