ممبئی: ادھوٹھاکرے نے شیوسینا بھون میں ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔ اس کے لیے پارٹی کے اراکین پارلیمان کی طرف سے ان پر دباؤ کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں واضح طور پر کہہ رہا ہوں کہ پیر کو اراکین پارلیمان کی میٹنگ میں کوئی دباؤ نہیں ڈالاگیا، یہ میرا فیصلہ ہے۔ قبائلی علاقے کے شیوسینکوں نے ہم سے درخواست کی تھی کہ اگر میں صدر بننے کے لیے کسی قبائلی کی حمایت کرتا ہوں تو انہیں خوشی ہوگی۔ ان کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے ہماری پارٹی دروپدی مرمو کی حمایت کا اعلان کرتی ہے۔
سابق صدر پرتیبھا پاٹل کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ جب پرتیبھا پاٹل کو صدر کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا تھا، شیوسینا نے ان کی حمایت کی تھی۔