مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس میں رام داس اٹھاؤلے نے کہا کہ 'شیوسینا کو وزیراعلیٰ کے عہدے کا مطالبہ چھوڑ دینا چاہیے۔ آدتیہ ٹھاکرے کو اتنا تجربہ نہیں ہے کہ وہ وزیراعلیٰ کے طور پر ریاست کے کام کاج کو چلا سکیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'ہم نے گورنر سے گزارش کی ہے کہ ریاست کی سب سے بڑی پارٹی بی جے پی کو حکومت سازی کے لیے مدعو کریں۔'
شیوسینا کے ذریعے حکومت سازی کے لیے کانگریس اور این سی پی کی حمایت حاصل کرنے سے متعلق سوال پر اٹھاؤلے نے کہا کہ 'کانگریس کے اندر ہی اس بارے میں اختلاف ہے۔ این سی پی کا موقف بھی واضح نہیں ہے اس لیے اگر کوئی بھی تجویز نہیں ہے تو گورنر کو سب سے بڑی پارٹی کو مدعو کرنا چاہیے۔'
انہوں نے کہا کہ 'گورنر کو دیویندر فڑنویس کو مدعو کرنا چاہیے اور ریاست میں حلف برداری کی تقریب کا جلد سے جلد اہتمام کرنا چاہیے۔'