بی جے پی کے رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڑے نے دعویٰ کیا تھا کہ دیویندر فڑنویس صرف 80 گھنٹوں کے لیے مہاراشٹر کے وزیر اعلی اس لیے بنے تاکہ چالیس ہزار کروڑ روپے کے مرکزی فنڈز کا غلط استعمال نہ ہو سکیں۔
راؤت نے پارلیمنٹ میں اس معاملے کو اٹھاتے ہوئے کہا کہ 'میڈیا میں ہیگڑے کے حوالے سے یہ خبر آئی تھی کہ ریاست کے چالیس ہزار کروڑ روپے مرکزی حکومت کو واپس کر دیے گئے ہیں اور اس مقصد کے لیے دیویندر فڑنویس کو وزیر اعلیٰ بنایا گیا تھا۔'