اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایکناتھ شندے قانون ساز کونسل کے لیڈر منتخب

آدتیہ ٹھاکرے ، نو منتخب قانون ساز پارٹی کے رہنما ایکناتھ شندے، دیواکر راؤت اور سبھاش دیسائی سمیت شیوسینا رہنماؤں کا وفد آج سہ پہر ساڑھے تین بجے مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کرے گا۔

ایکناتھ شندے قانون ساز کونسل کے لیڈر منتخب

By

Published : Oct 31, 2019, 3:06 PM IST

Updated : Oct 31, 2019, 3:52 PM IST

شیوسینا کے ایک رہنما نے بتایا کہ وفد غیر یقینی بارش سے متاثرہ کسانوں کے لیے فوری مالی امداد کا مطالبہ کرے گا۔

ریاستی اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہونے کے چند روز بعد مہاراشٹر میں شیوسینا کے نومنتخب اراکان اسمبلی نے آج پارٹی کے سینئر رہنما ایکناتھ شندے کو ان کی مقننہ پارٹی کا لیڈر منتخب کیا۔

سینیئر رہنما اور وزیر ایکناتھ شندے سبکدوش ہونے والی اسمبلی میں سینا کے موجودہ قانون ساز پارٹی کے رہنما تھے۔

ان کی امیدواری پارٹی رہنما آدتیہ ٹھاکرے نے تجویز کی تھی ، جن کا نام بھی اس عہدے کے لیے سنائی دے رہا تھا۔

پارٹی کے نومنتخب اراکین اسمبلی کی آج شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کی صدارت میں دادر میں واقع سینا بھون میں میٹنگ ہوئی جس میں ایکناتھ شندے کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا۔

مہاراشٹر میں حال ہی میں اختتام پذیر ہوا اسمبلی انتخابات بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور شیوسینا نے مل کر لڑا تھا۔ بی جے پی کو 288رکنی اسمبلی میں 105سیٹوں پر جیت ملی تھی جبکہ شیوسینا 56پر کامیاب ہوئی تھی۔

انتخابی نتائج آئے ہوئے ایک ہفتہ سے زیادہ گزرجانے کے بعد دونوں جماعتوں میں ابھی وزیراعلی کے عہدہ پر کھینچ تان جاری ہے۔شیوسینا وزیراعلی کے عہدہ کے لیے 50-50 کے فارمولے پر بضد ہے جبکہ بی جے پی اس پر رضامند نہیں ہے۔

بدھ کو بی جے پی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں دیویندر فڑنویس کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا تھا۔

Last Updated : Oct 31, 2019, 3:52 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details