ریاست مہاراشٹر کے تھانے میں فلم اداکارہ کنگنا رناوت کے بیان کو لیکر شیوسینکوں نے فلم اداکارہ کے پوسٹر پر چپل کا ہار پہنا کر زبردست احتجاج کیا۔
فلم اداکار سوشانت سنگھ راجپوت خودکشی معاملے میں فلم اداکارہ کنگنا راناوت نے فلم انڈسٹری اور ممبئی پولیس کو آڑے ہاتھوں لیا تھا، جس کے بعد شیوسینا رہنما و رکن پارلیمان سنجے راوت نے کنگنا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ممبئی آکر دکھائیں۔
جس کے بعد کنگنا نے ایک بار پھر چیلینج کرتے ہوئے کہا کہ نو ستمبر کو وہ ممبئی آرہی ہیں، اس بیان کے آنے کے بعد شیوسینک مشتعل ہوگئے اور کنگنا کے خلاف مورچہ کھول دیا ہے۔