اردو

urdu

ETV Bharat / state

شیوسینا سپریم کورٹ میں بیک فُٹ پر

شیوسینا نے آج سپریم کورٹ میں مہاراشٹر میں صدر راج نافذ کرنے کے معاملے کا خاص طور سے ذکر نہیں کیا۔

شیوسینا سپریم کورٹ میں بیک فُٹ پر

By

Published : Nov 13, 2019, 2:18 PM IST

مہاراشٹر میں حکومت بنانے کے بارے میں فیصلہ کو لے کر کچھ اضافی مہلت نہ دیئے جانے کے گورنر کے فیصلہ کے خلاف شیوسینا کو آج صبح عدالت میں معاملہ پیش کر کے خاص طور سے ذکر کرنا تھا، لیکن ریاست میں صدر راج نافذ کیے جانے کے بعد پارٹی معاملے کا خاص طور سے ذکر کرنے سے پیچھے ہٹ گئی۔

شیوسینا کے وکیل سنیل فرنانڈیز نے بتایا کہ کل رات ریاست میں لگائے گئے صدر راج کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

شیوسینا نے مہاراشٹر میں حکومت بنانے کے بارے میں فیصلہ کو لے کر کچھ اضافی مہلت نہیں دئیے جانے کے گورنر کے فیصلے کے خلاف کل عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔

شیوسینا نے معاملہ کی فوری سماعت کی بھی کورٹ سے درخواست کی تھی۔عرضی میں مہاراشٹر حکومت کے علاوہ کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کو بھی پارٹی بنایا گیا تھا۔

شیوسینا نے مانگ کی تھی کہ انہیں این سی پی اور کانگریس سے حمایت کا خط لینے کے لیے تین دن کا وقت دیا جائے۔

درخواست میں الزام لگایا ہے کہ گورنر بھگت سنگھ کوشیاری بھارتیہ جنتا پارٹی کے اشاروں پر کام کر رہے ہیں۔ این سی پی نے الزام لگایا ہے کہ اسے حکومت بنانے کے لیے ضروری وقت نہیں دیا۔ گورنر نے جہاں بی جے پی کو حمایت حاصل کرنے کے لیے 48 گھنٹے کا وقت دیا، وہیں شیو سینا کو محض 24 گھنٹے ملے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details