مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں واقع ہوٹل گرینڈ حیات میں تینوں پارٹیوں(شیوسینا، این سی پی، کانگریس) نے اپنے اپنے ارکان اسمبلی کو میڈیا کے روبرو کروا کے وضاحت کی کہ اس کے ارکان اسمبلی بی جے پی کے ساتھ نہیں بلکہ اپنی پارٹی کے ساتھ ہیں۔
اس پروگرام میں این سی پی کے سربراہ شرد پوار، جتیندر اوہاڑ ، شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے، سنجے راؤت، کانگریس کے بالا صاحب تھورات، اشوک چوہان کے ساتھ 162 ارکان اسمبلی موجود تھے۔
یہاں پر تمام ارکان اسمبلی کو عہد دلایا گیا کہ ' ہم قسم کھاتے ہیں کہ ہم شرد پوار، سونیا گاندھی اور ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں کام کریں گے اور پارٹی کے ساتھ ایماندار رہیں گے۔'