اردو

urdu

ETV Bharat / state

شیوسینا، این سی پی اورمہا اگھاڑی کے کسانوں کے احتجاج میں شرکت - کسانوں کی حمایت میں دھرنا

قومی دارالحکومت دہلی میں کسان گزشتہ 32 دنوں سے سراپا احتجاج ہیں اور مرکزی حکومت کے ذریعے لائے گئے تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کی مانگ کر رہے ہیں، ایسے میں کسانوں کو حزب اختلاف کی جماعتیں بھی اپنی حمایت دے رہی ہیں۔

شیوسینا، این سی پی اورمہا اگھاڑی کے کسانوں کے احتجاج میں شرکت
شیوسینا، این سی پی اورمہا اگھاڑی کے کسانوں کے احتجاج میں شرکت

By

Published : Dec 27, 2020, 10:21 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں کسانوں کی تحریک کو سیاسی حمایت مل رہی ہے۔ شیوسینا، این سی پی اور مہا اگھاڑی نے کسان احتجاج میں شرکت کی اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ تینوں زرعی قوانین کو فوری واپس نہیں لیا گیا تو کسان تحریک پورے ملک میں پھیل جائے گی اور حالات قابو سے باہر بھی ہوسکتے ہیں۔

شیوسینا، این سی پی اورمہا اگھاڑی کے کسانوں کے احتجاج میں شرکت

اورنگ آباد کے کرانتی چوک کے عثمان پورہ علاقے میں سکھ برادریوں نے کسانوں کی حمایت میں دھرنا دیا، اس دھرنے میں مہا وکاس اگھاڑی کی طرف سے شیوسینا اور این سی پی نے بھی شرکت کی اور کسان تحریک کو ملک کی عوامی تحریک سے تعبیر کیا۔

شیوسینا، این سی پی اور مہا اگھاڑی نے کسان احتجاج میں شرکت کی

دھرنے میں شامل رہنماؤں نے حکومت کو انتباہ دیا کہ کسانوں کے مطالبات فوری مانے نہیں گئے تو یہ تحریک پورے ملک میں پھیل جائے گی اور حالات قابو سے باہر بھی ہوسکتے ہیں۔

شیوسینا، این سی پی اور مہا اگھاڑی نے کسان احتجاج میں شرکت کی

واضح رہے مہاراشٹر سے بھی ہزاروں کی تعداد میں کسانوں نے دہلی کا رخ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details