اردو

urdu

ETV Bharat / state

شیوسینا کے اراکین پارلیمان، پارلیمنٹ میں پیر سے شرکت نہیں کریں گے - پارلیمنٹ کے جاری بجٹ اجلاس

شیوسینا کے سینیئر رہنما و رکن پارلیمان سنجے راوت نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ ان کی پارٹی کے اراکین، پارلیمنٹ کے جاری بجٹ اجلاس میں پیر سے شرکت نہیں کریں گے۔

شیوسینا کے اراکین پارلیمان، پارلیمنٹ میں پیر سے شرکت نہیں کریں گے
شیوسینا کے اراکین پارلیمان، پارلیمنٹ میں پیر سے شرکت نہیں کریں گے

By

Published : Mar 23, 2020, 3:21 AM IST

سنجے راوت نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ 19 کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے شیوسینا کے اراکین پارلیمان پیر سے پارلیمنٹ میں شرکت نہیں کریں گے، یہ فیصلہ پارٹی کے سربراہ و مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے حکومت کو اس وبائی بیماری سے لڑنے میں مدد دینے پر لیا ہے۔

شیوسینا کے اراکین پارلیمان، پارلیمنٹ میں پیر سے شرکت نہیں کریں گے

این سی پی نے پہلے ہی اعلان کیا ہے کہ اس کی لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے اراکین زیادہ تر اپنے اپنے انتخابی حلقوں میں رہ کر کووڈ 19 وباء سے لڑنے میں انتظامیہ کی مدد کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details