اردو

urdu

ETV Bharat / state

شیوسینا کی گورنر سے ملاقات - سنجے راؤت

شیوسینا کے رہنما آدتیہ ٹھاکرے، ایکناتھ شندے، دیواکر راؤتے اور سبھاش دیسائی آج شام میں سوا چھ بجے مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کریں گے۔

شیوسینا

By

Published : Oct 31, 2019, 6:13 PM IST

شیوسینا کے رہنما سنجے راؤت نے کہا کہ 'یہ (میٹنگ) اتحاد کے سلسلے میں نہیں ہے بلکہ ریاست میں موسلادھار بارش کے سبب کسانوں کا جو نقصان ہوا ہے، اس بارے میں ہے۔'

قبل ازیں شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کی صدارت میں ممبئی میں ایک میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں ایکناتھ شندے کو مہاراشٹر اسمبلی کا رہنما منتخب کیا گیا۔

بشکریہ ٹویٹر

ریاست مہاراشٹر میں حکومت سازی کے لیے جاری رسہ کشی کی خبروں کے دوران آج یہ میٹنگ ہو رہی ہے۔

شیوسینا اب بھی '50 ۔ 50' کے فارمولے پر قائم ہے جس کی وجہ سے ریاست میں اب بھی تعطل برقرار ہے۔

سنجے راؤت نے کہا کہ 'پارٹی '50 ۔ 50' فارمولے اور بی جے پی کے ساتھ وزیراعلیٰ کا عہدہ یکساں میعاد کے لیے دئے جانے کے مطالبے پر قائم ہے۔'

دوسری طرف بی جے پی اپنی حلیف جماعت کو وزیراعلیٰ کا عہدہ یکساں میعاد کے لیے دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر میں شیوسینا ۔ بی جے پی اتحاد کو واضح اکثریت حاصل ہوئی ہے اور بی جے پی ریاست کی سب سے بڑے پارٹی کے طور پر سامنے آئی ہے جسے 105 نشستوں پر کامیابی ملی ہے جبکہ شیوسنا کو 56 نشستوں پر جیت حاصل ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details