ممبئی:مہاراشٹر اسمبلی میں سماجوادی کے ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے شہروں کا نام تبدل کیے جانے سے متعلق حکومت پر تنقید کی، جو شیوسینا رکن اسمبلی بھاسکر جادھو کو ناگوار گزرا انہوں نے کہا کہ نام تبدیل کیے جانے پر ابو عاصم جس بادشاہ کا نام لے رہے ہیں، وہ اورنگ آباد دہشت گرد تھا، انہوں نے ہم پر ظلم کیا تھا۔ مہاراشٹر اسمبلی میں سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے مہاراشٹر کے شہروں کے خاص طور سے اورنگ آباد کے نام تبدیل کرنے پر ادھو ٹھاکرے اور حکومت پر سوالات اٹھائے انہوں نے کہا کہ شہر کے نام بدلنے سے بہتر ہے کہ نئے شہر بسائے جائیں اور ان کا نام بال ٹھاکرے کے نام سے منسوب کئے جائیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
Shiv Sena Leader Remark on Aurangzeb: شیوسینا ایم ایل اے کا اورنگ زیب پر متنازع بیان
مہاراشٹر اسمبلی میں شیوسینا کے ایم ایل اے بھاسکر جادھو نے مغل شہشاہ اورنگ زیب کے بارے میں متنازع بیان دیتے ہوئے انہیں دہشت گرد اور ظالم قرار دیا۔ Shiv Sena leader's controversial statement on Aurangzeb
شیوسینا رہنما کا اورنگ زیب پر متنازع بیان
واضح رہے کہ ادھو ٹھاکرے نے جس دن استعفی دیا اس سے کچھ گھنٹے قبل ہی انہوں نے اورنگ آباد اور عثمان آباد کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے مسلمانوں میں ناراضگی پائی جارہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:Maha Cabinet: اورنگ آباد اور عثمان آباد کا نام تبدیل، اب اس نام سے جانا جائیں گے یہ شہر