اردو

urdu

ETV Bharat / state

شیوسینا اور بی جے پی ایک دوسرے کے خلاف سڑکوں پر

مہاراشٹر میں شیوسینا بمقابلہ بی جے پی کا ماحول نظر آنے کی امید ہے۔ کیونکہ دونوں سیاسی پارٹیاں ایک دوسرے کے خلاف مختلف امور پر احتجاج کرنے جارہی ہیں۔

shivsena
shivsena

By

Published : Feb 5, 2021, 8:20 PM IST

برسراقتدار شیوسینا اور اپوزیشن پارٹی بی جے پی دونوں ایک دوسرے کے خلاف سڑکوں پر اترنے والی ہیں۔ شیوسینا ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف مرکز کی مودی سرکار کا کرے گی تو بی جے پی ریاست مہاراشٹر میں بڑھتے ہوئے بجلی کے داموں میں اضافے کے خلاف ٹھاکرے سرکار کے خلاف احتجاج شروع کرے گی۔

مہاراشٹر میں شیوسینا بمقابلہ بی جے پی کا ماحول نظر آنے کی امید ہے۔ کیونکہ دونوں سیاسی پارٹیاں ایک دوسرے کے خلاف مختلف امور پر احتجاج کرنے جارہی ہیں۔

اس وقت ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔ پٹرول فی لیٹر 100 روپئے سے تجاوز کر گیا جبکہ بین الاقوامی منڈی میں تیل کی کم قیمتوں کے باوجود بھارت میں ڈیزل اور پٹرول کی قیمت آسمان چھورہی ہے۔

شیوسینا کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کسی بھی وقت 100؍ روپئے فی لیٹر کے اوپر جاسکتی ہے جس کی وجہ سے عام انسان کے ذہن میں مرکزی حکومت کے خلاف عدم اطمینان اور غصہ کا ماحول پایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
کچھ ریاستوں کو چھوڑ کر کسانوں کا ملک گیر چکا جام کل

ممبئی کے اوپیرا ہاؤس میں شیوسینا مہنگائی کے خلاف احتجاج کرے گی۔ تو دوسری جانب ٹھاکرے حکومت کے خلاف بی جے پی نے بجلی کے بڑھتے بلز کے سلسلے میں تحریک شروع کر دی ہے۔

سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے کہا 'جس طرح حکومت نے لوگوں کو بجلی کا رابطہ منقطع کرنے کے لئے نوٹس بھیجے ہیں۔ اس سے ایسا لگتا ہے کہ مغل حکمرانی ریاست میں واپس آگئی ہے۔ بی جے پی اس کے خلاف آج ریاست بھر میں احتجاج کرے گی'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details