مہاراشٹر میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں شیوسینا دوسری سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔
بی جے پی نے 105 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ اس کی اتحادی جماعت شیوسینا نے 56 سیٹیوں پر قبضہ کیا ہے اور اب شیوسینا نے اقتدار میں نصف فیصدی حصہ داری کا مطالبہ کر کے بی جے پی کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
شیوسینا کا مطالبہ ہے کہ ڈھائی برس کے لیے شیوسینا کا وزیراعلی بنے اور ڈھائی برس کے لیے بی جے پی کا رہنما وزیراعلی بنے اور شیوسینا نے اس بطور تحریری معاہدہ قرار دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
آج صبح شیوسینا کے رہنما دیواکر راؤتے اور بی جے پی کے رہنما دیویندر فڑنویس نے ریاست کے گورنر بھگت سنگھ کوشائری سے علیحدہ علیحدہ طور پر ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد دونوں پارٹیوں کے رہنماؤں نے صرف یہ کہا ہے کہ وہ گورنر کو ان کی رہائش گاہ پر دیوالی کی مبارک باد پیش کرنے کے لیے آئے تھے۔
اور مزید یہ کہ دونوں پارٹیوں کے رہنماؤں نے اس بات کو سرے مسترد کردیا ہے کہ ریاست میں جاری سیاسی صورت حال سے متعلق گورنر سے کسی بھی طرح کوئی بات چیت کی گئی ہے۔