حکام نے بتایا کہ صرف 5 ماہ کے دوران لگ بھگ 90 لاکھ افراد نے اس کم قیمت کھانے کی تھالی سے استفادہ حاصل کیا۔ بتایا گیا کہ 19 جون تک 8848501 افراد نے شیو بھوجن تھالی کے ذریعے سے اپنی بھوک مٹائی اور لاک ڈاؤن کے دوران سب سے زیادہ متاثرہ غریب محنت کش اور تارکین وطن اور دیگر ضرورت مند افراد کو اس اسکیم سے بہت فائدہ ہوا اور اس سے استفادہ حاصل کرنے میں ان کی بڑی تعداد شامل ہیں۔
ابتدا میں صرف 50 مراکز سے پر اس اسکیم کو شروع کیا گیا اور کھانے کی تھالی کی قیمت صرف 10 روپے فی تھالی فروخت کی گئی تاہم بعد ازاں لاک ڈاؤن کے دوران ، اسے مزید 848 مراکز میں شروع کیا گیا اور اس کی قیمت میں 50 فی صد کم کر کے اسے صرف 5 روپے فی تھالی فروخت کیا جانے لگا، تاکہ زیادہ سے زیادہ غریب اور مستحق افراد اس سے فائدہ اٹھاسکیں۔
جنوری 2020 میں پہلے دن سے اس ' شیو بھوجن تھالی' کی مقبولیت اور فروخت میں نمایاں اضافہ ہوتا رہا۔ اور جنوری میں (79918)، فروری میں (467869) ، مارچ میں (578031) اپریل میں (2499257) ، مئی میں (3384040) میں 20 لاکھ سے تجاوز کرگیا اور جون کے دوسرے ہفتہ تک یہ تعداد بڑھ کر 1839486 ہو چکی ہے ۔