ریاست مہاراشٹر میں مہاماری کی مار جھیل رہی ریاستی حکومت کورونا کو ختم کرنے کے لئے ہر سطح پر کوششیں کر رہی ہیں۔ کورونا بیماری تمام طبقات کو متاثر کیا ہے وہیں غریب اور مزدوروں کے حالات بہت زیادہ خراب ہیں۔
انہیں لوگوں کو کھانے کی سہولیات کومد نظر رکھتے ہوئے ٹھاکرے حکومت نے شیوبھوجن تھالی کوپورے مہاراشٹر میں 10؍ روپئے میں شروع کیا تھا۔ حکومت کی یہ اسکیم عوام میں بے حد مقبول ہوئی اور لاکھوں لوگوں نے اس اسکیم سے فائدہ اٹھایا۔
ایک اطلاع کے مطابق اب تک دو کروڑ لوگوں نے اس سے فائدہ اٹھایا ہے۔ اسی کے پیش نظر ریاستی حکومت نے اس اسکیم کو اگلے سال مارچ تک بڑھا دیا ہے۔
اسی کے ساتھ ریاست کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے 26؍ جنوری 2020؍ کو ریاست کے غریب، محنتی افراد، مزدوروں اور طلباء کے لئے شیوبھوجن تھالی کی اسکیم کا آغاز کیا۔
اس طرح کا اظہار کرتے ہوئے فوڈ سول سپلائیز اور کسٹمر پروٹیکشن کے وزیر چھگن بھجبل نے مزیدکہا کہ 26؍ جنوری سے 8؍ اکتوبر کے درمیان تقریبا 2؍ کروڑ افراد نے اس شیو بھوجن تھالی اسکیم سےفائدہ اٹھایا ہے۔
منصوبے کے ابتدائی مرحلے میں شیوبھوجن تھالی کو غریب شہریوں کو صرف 10 روپے میں مہیا کیا گیا تھا۔ تاہم کورونا وبا کے بعد حکومت نے عوام کو صرف 5؍ روپے میں کھانا مہیا کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
ہر ضلع میں خدمات انجام دینے والے شیوبھوجن تھالی کی تعداد میں پانچ گنا اضافہ کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس اسکیم سے فائدہ اٹھاسکیں۔
بھجبل نے مزید کہا 'اس اسکیم کے تحت مہاراشٹر حکومت امداد کی صورت میں شہری علاقوں میں شیو بھوجن تھالی فی پلیٹ 45؍ روپے اور دیہی علاقوں میں 30؍روپے فی پلیٹ دیتی ہے۔ اس اسکیم کو شروع کرنے کے بعد جنوری کے مہینے میں 79؍ ہزار 918؍ فروری کے مہینے میں 4؍ لاکھ 47؍ ہزا 849؍ ، مارچ کے مہینے میں 5؍ لاکھ 78؍ ہزار 31؍ شہریوں نے شیو بھوجن سے فائدہ اٹھایا ہے'۔
یہ بھی پڑھیے
بھیما کوریگاؤں تشدد: 8 ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل
مرکزی حکومت کی طرف سے کورونا کی وبا کو روکنے کے لئے اعلان کردہ لاک ڈاؤن میں ماہ اپریل میں 24؍ لاکھ 99؍ ہزار 257؍ ،ماہ مئی میں 33؍ لاکھ 84؍ ہزار 40؍ اور ماہ جون میں 30؍ لاکھ 96؍ ہزار 323؍ افراد نے بالترتیب فائدہ اٹھایا۔