اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: شکارا مالکان کو اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت فنڈ مہیا کیا جائے گا

سرینگر میں ڈل جھیل پر شکارے چلاکر گزارا کرنے والے ہزاروں ہاؤس بوٹ مالکان اور ملازمین کو اب اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت فنڈ مہیا کیا جائے گا۔ اس بات کا اعلان ایم آئی ایم رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے کیا۔

شکارا مالکان کو اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت فنڈ
شکارا مالکان کو اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت فنڈ

By

Published : Sep 7, 2021, 5:58 PM IST

اربن ڈیولپمنٹ پارلیمانی کمیٹی کے ممبر اور رکن پارلیمان امتیاز جلیل سمیت ایک وفد نے چند روز قبل کشمیر کا دورہ کیا تھا جس دوران انہیں پتہ چلا کہ گزشتہ دو برسوں سے ڈل جھیل کے تقریباً 5 ہزار شِکارا مالکان بیروزگار ہیں اس لیے اربن ڈیولپمنٹ پارلیمانی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ شکارا مالکان کو اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت فنڈ مہیا کیا جائے گا۔

شکارا مالکان کو اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت فنڈ

اورنگ آباد میں ایک تقریب میں خطاب کے دوران امتیاز جلیل نے کہا کہ 'جموں و کشمیر کی ڈل جھیل میں تقریباً پانچ ہزار سے زائد ہاؤس بوٹ جنہیں مقامی سطح پر شکارا کہا جاتا ہے، پچھلے دو سال سے جھیل کے کنارے لگے ہوئے ہیں۔ ان ہاؤس بوٹس سے ہزاروں افراد کا روزگار وابستہ تھا لیکن انہیں حکومت کی جانب سے کوئی امداد نہیں ملی جس کے بعد اربن ڈیولپمنٹ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ ان شکارا مالکان کو اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت فنڈ مہیا کرایا جائے۔

رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے بتایا کہ 'جموں و کشمیر انتظامیہ اور دیگر حکام کی میٹنگ میں اس معاملے کو اسمارٹ سٹی پروجیکٹ میں شامل کیا گیا ہے اور اب ان ہاؤس بوٹ مالکان کو اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت فنڈ فراہم کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details