اردو

urdu

ETV Bharat / state

بلیٹ ٹرین پروجیکٹ پر کام شروع - business news

نیشنل ہائی اسپیڈ ریل کارپوریشن لمیٹڈ نےممبئی ۔ احمدآباد بلیٹ ٹرین پروجیکٹ کے آس پاس کے علاقوں سے تعمیرات کو منتقل کرنے کا کام تیزی کے ساتھ شروع کردیا ہے۔

بلیٹ ٹرین پروجیکٹ پر کام شروع

By

Published : Jun 28, 2019, 3:27 PM IST

این ایچ ایس آر سی ایل کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ مغربی ریلوے کے علاقے میں تعمیر کیبنس اور دفاتر کو منتقل کیا جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں مزید ایسے تعمیرات کو گجرات کے احمد آباد، سابرمتی اور ودودرہ میں منتقل کیا جائے گا۔

مغربی ریلوے اور این ایچ ایس آر سی ایل نے عمارت کو منتقل کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔

بلیٹ ٹرین پروجیکٹ پر کام شروع
وزیر اعظم نریندر مودی اور اس کے جاپانی ہم منصب شینزو آبے نے 14 ستمبر، 2017 کو اس پروجیکٹ کی بنیاد رکھی تھی۔

اس ہائی اسپیڈ ریل پروجیکٹ کا خرچ 1.08 کروڑ روپے ہے ،جو جاپانی حکومت برداشت کرے گی۔

پروجیکٹ کا کام 2022 تک مکمل ہو جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details