اردو

urdu

ETV Bharat / state

NEET Result 2022 جالنہ کی شفا نے نیٹ امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کی - NEET Result 2022

مہاراشٹر کے جالنہ کی رہائشی شفا فردوس بنت محمد یوسف نے نیٹ کے امتحان میں 720 میں سے 657 نمبر حاصل کرکے اپنے خاندان کا نام روشن کیا ہے۔ NEET Result 2022

جالنہ کی شفا نے نیٹ امتحان میں کامیابی حاصل کی
جالنہ کی شفا نے نیٹ امتحان میں کامیابی حاصل کی

By

Published : Sep 9, 2022, 11:58 AM IST

اورنگ آباد: ملک میں مندر، مسجد کی سیاست عروج پر ہے، لیکن اس ماحول میں بھی ہندو، مسلم اتحاد اور ایک دوسرے کا ساتھ دینے والوں میں کوئی کمی نہیں ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ جالنہ میں پیش آیا ہے جہاں ایک ہندو ٹیچر نے مسلم طالبہ کے خوابوں میں رنگ بھرا اور آج وہ طالبہ ڈاکٹر بننے جا رہی ہے۔ Shifa of Jalna passed NET exam


مہاراشٹر کے جالنہ شہر کے "شیر سوار نگر" کی رہائشی شفا فردوس بنت محمد یوسف نے نیٹ کے امتحان میں 720 میں سے 657 نمبر حاصل کرکے اپنے خاندان کا نام روشن کیا ہے۔ شفا کے خاندان کی مالی حالت بہت خراب ہے، والد ٹو وہیلر مکینک ہیں، والدہ خواتین کے کپڑے سیتی ہیں۔ گھر کی خراب معاشی حالت ہوتے ہوئے بھی شفا فردوس نے کبھی ہمت نہیں ہاری اور اپنی تیسری کوشش میں نیٹ امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کی اور اب ایم بی بی ایس ڈاکٹر بننے کا خواب پورا کریں گی۔

ویڈیو

شفا پچھلے چار سالوں سے جالنہ میں واقع انکش سر کی کلاس میں شفا مفت نیٹ کی تیاری کر رہی تھی۔ شفا کی سچی محنت اور لگن نے نیٹ امتحان میں کامیاب بنایا ہے۔ Shifa of Jalna passed NET exam

مزید پڑھیں:

اس حوالے سے انکش سر بتاتے ہیں کہ ہم غریب اور ہونہار طلباء کے لیے ایک سکیم چلاتے ہیں، اس سکیم کے تحت غریب بچوں کو مفت کوچنگ فراہم کرتے ہیں جس سے ہر سال کئی طلباء استفادہ کرتے ہیں۔ شفا نے بھی اسی سکیم کے تحت کوچنگ حاصل کی اور نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details