پونے: این سی پی کے سینئر لیڈر شرد پوار کو ایودھیا رام جنم بھومی پران پرتشٹھا تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ ملا ہے۔ شرد پوار نے رام جنم بھومی کی تقریب کے لیے دعوت نامہ موصول ہونے کے بعد رام جنم بھومی تیرتھ کشیتر ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے کو خط لکھا ہے۔ اس خط میں انہوں نے چمپت رائے کو مطلع کیا کہ ’’مجھے ایودھیا میں رام للا کی پران پرتشٹھا کی تقریب کے لیے دعوت نامہ موصول ہوا ہے، لیکن میں 22 جنوری کو ہونے والی تقریب میں شرکت نہیں کروں گا، تاہم اس تقریب کے بعد میں درشن کے لیے آؤں گا۔‘‘
- شرد پوار کی ایودھیا جانے کی شرط:
این سی پی کے سینئر لیڈر شرد پوار نے چمپت رائے کو خط لکھ کر ایودھیا آنے کی اطلاع دی ہے۔ شرد پوار نے اپنے خط میں یہ بھی بتایا ہے کہ "22 جنوری کی تقریب کے بعد مجھے ایودھیا آنے میں وقت لگے گا۔ پھر مندر کی تعمیر مکمل ہو جائے گی۔ اس لیے مندر کی تعمیر کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔" اس سے قبل شرد پوار نے رام مندر کی مخالفت نہیں کی تھی لیکن عام انتخابات 2024 کے مد نظر رام مندر کی تقریب منعقد کرنے پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔