ممبئی: این سی پی کے قومی سربراہ شرد پوار نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 'وزیراعظم نریندر مودی نے 15 اگست کو خواتین کی عزت واحترام کی جو باتیں کہیں اسے ہم نے غور سے سنا جس ریاست سے نریندر مودی کا تعلق ہے اس کی حکومت نے ایک خاتون کے ساتھ درندگی کا مظاہر کرنے والے مجرمین کو رہا کردیا وزیر اعظم نریندر مودی نے لال قلعہ سے اپنی تقریر میں خواتین کی عزت واحترام کی جوباتیں کہیں اس کا عملی ثبوت گجرات حکومت نے بلقیس بانو کے مجرمین کو رہا کرکے دے دیا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔ Sharad Pawar criticizes Modi Govt
شرد پوار نے ملک میں خواتین پر مظالم کی تعداد میں اضافہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گجرات کی بی جے پی حکومت نے بلقیس بانو کیس کے مجرمین کو رہا کر کے اور ان کی سرعام ستائش کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ ان کے یہاں عورتوں کا کیا احترام ہے۔ عدالت نے ان مجرمین کو عمرقید کی سزاسنائی تھی لیکن گجرات حکومت نے انہیں رہا کردیا۔ یہ بی جے پی کی سوچ کا مظہر ہے۔