اردو

urdu

ETV Bharat / state

پوار کے ٹویٹ کو سنجے راؤت نے ری ٹویٹ کیوں کیا؟

مہاراشٹر شیواجی کی زمین ہے۔ دہلی کے حکمرانوں کے سامنے جھکنے کی تہذیب مہاراشٹر کو سکھائی نہیں گئی ہے۔ این سی پی سربراہ شرد پوار نے یہ ٹویٹ کیا ہے۔ اس ٹویٹ کو شیوسینا کے رہنما سنجے راؤت نے ری ٹویٹ کیا ہے۔

پوار کے ذریعے شیوسینا کا نشانہ

By

Published : Sep 26, 2019, 9:07 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 3:43 AM IST

این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے ای ڈی کے ذریعے کیس درج کرنے کے بعد سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ایک پریس کانفرنس منعقد کر کے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ 'میں مہاتما پھولے، شاہو، امبیڈکر کی تعلیمات پر یقین رکھتا ہوں۔ آئین کا میں احترام کرتا ہوں لہذا میں جانچ میں تعاون کروں گا لیکن یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ یہ مہاراشٹر، شیواجی کا مہاراشٹر ہے۔ دہلی کے تخت کے سامنے سر خم کرنے کی تہذیب مہاراشٹر کو سکھائی نہیں گئی ہے۔ ان کے رد عمل کے بعد شیوسینا نے اس کا مناسب طریقے سے استعمال کرتے ہوئے بی جے پی پر نکتہ چینی کی ہے۔

سنجے راؤت نے شرد پوار کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرکے بی جے پی کو ایک پیغام دیا ہے۔

یہ بات کہی جارہی ہے کہ شیوسینا کسی بھی حالت میں بی جے پی کے سامنے نہیں جھکے گی، اس طرح کا اشارہ اس نے اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کر کے دیا ہے۔

بی جے پی، شیوسینا کو 100 سے 110 جگہ دینے کی بات کہی ہے لیکن شیو سینا کو بی جے پی کی یہ تجویز منظور نہیں ہے۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 3:43 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details