امتحانات منسوخ کرنے کے ریاستی حکومت کے فیصلے کے خلاف موقف اختیار کرتے ہوئے شرد پوار نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کو آکسفورڈ یونیورسٹی سے زیادہ علم ہوسکتا ہے کیونکہ آکسفورڈ سمیت بہت سی بڑی یونیورسٹیوں نے امتحانات منسوخ کردیئے ہیں۔
اس بارے میں مختلف رائے پائی جاتی ہیں کہ کیا ریاست کی یونیورسٹیز میں آخری سال میں زیر تعلیم طلباء کے امتحانات لینا چاہیے یا نہیں؟ جبکہ ریاستی حکومت نے امتحانات کے بغیر گریڈنگ سسٹم کو اپناتے ہوئے طلباء کی سال بھر کی کارکردگی کے مطابق انہیں گریڈ کے ذریعے کامیاب قرار دینے کی تجویز دی ہے لیکن تمام یونیورسٹیز کے چانسلر کی حیثیت سے گورنر نے یونیورسٹی ایکٹ کے مطابق امتحانات کے انعقاد کا مشورہ دیا ہے۔