اورنگ آباد: پی ایف آئی کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے اس دوران مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد سے کرائم برانچ نے تیرہ کارکنان کو اپنی حراست میں لیا ہے۔ یہ کارکنان شہر کے پُرانے علاقے سے حراست میں لئے گئے ہیں۔ اورنگ آباد کے جِنسی ہرسول اور سڈکو پولیس اسٹیشن میں سبھی تیرہ کارکنان کو رکھا گیا ہے اور پولیس ان سے پولیس پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔ NIA Crackdown Against Popular Front of India
PFI Activists Detained اورنگ آباد سے ایک درجن سے زائد پی ایف آئی کارکنان حراست میں - پی ایف آئی کارکنان گرفتار
پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے 13 کارکنان کو اورنگ آباد کرائم برانچ نے حراست میں لیا ہے۔ Crime Branch Action Against PFI
ابتدا میں اسے اے ٹی ایس کی کارروائی قرار دیا گیا تھا لیکن بعد میں پولیس نے وضاحت کی کہ لوکل کرائم برانچ کی جانب سے کارروائی کی جارہی ہے اور نوجوانوں کو پوچھ تاچھ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ جانچ ایجنسیوں کی یہ کارروائی گزشتہ کئی دنوں سے جاری ہیں، پولیس اس معاملے میں میڈیا سے کوئی بات کرنے سے گریز کر رہی ہے۔ PFI Activists Arrested
واضح رہے دو روز قبل ملک گیر سطح پر پی ایف آئی کارکنان کے خلاف جو کارروائی کی گئی اس میں اورنگ آباد سے بھی چار نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا تھا، تاہم حالیہ معاملے میں پولیس کمشنر کا کہنا ہیکہ ابھی صرف پوچھ تاچھ چل رہی ہے ، پولیس کی کارروائی سے مسلم اکثریتی علاقوں میں خوف ہراس کا ماحول ہے۔