اردو

urdu

ETV Bharat / state

Wardha Car Accident: وردھا میں سڑک حادثہ، رکن اسمبلی کے بیٹے سمیت سات طلبہ کی موت - وردھا میں سڑک حادثہ

ضلع وردھا میں پیش آئے سڑک حادثے میں سات طلبہ ہلاک ہو گئے۔ اس حادثے میں گوندیا ضلع کے ترودا رکن اسمبلی وجے رہانگدالے کے بیٹے کی بھی موت ہوئی ہے۔ Car Accident in Wardha

Wardha Car Accident
Wardha Car Accident

By

Published : Jan 25, 2022, 10:21 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے وردھا میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثے میں رکن اسمبلی کے بیٹے سمیت میڈیکل کے سات طلبہ کی موت ہوگئی۔ یہ حادثہ کار کے پُل کے نیچے گرنے سے پیش آیا۔ BJP MLA Son Killed in Wardha Car Accident

وردھا میں سڑک حادثہ، رکن اسمبلی کے بیٹے سمیت سات طلبہ کی موت

یہ حادثہ وردھا ضلع کے سیلسورہ علاقے میں ایوت محل روڈ پر دیر رات تقریباً 1:30 بجے پیش آیا۔ جانکاری کے مطابق ایک زائیلو کار دیولی سے وردھا جا رہی تھی۔ کار جب پل پر پہنچی تو اچانک غیر متوازن ہو گئی اور پل کے نیچے جا گری۔

کار میں میڈیکل کے طلبہ کہیں جا رہے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کار بہت تیز رفتاری سے چل رہی تھی اور غیر متوازن ہونے کے بعد پل سے تقریباً 50 فٹ نیچے گر گئی۔ اس حادثے میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ Seven medical student Dies In Wardha Car Accident

یہ بھی پڑھیں: Road Accident in Nizamabad: نظام آباد میں سڑک حادثہ، دونوجوان ہلاک

ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک ہونے والے سبھی ساؤنگی کے ایک میڈیکل کالج کے طلبہ ہیں۔ اس حادثے میں گوندیا ضلع کے ترودا رکن اسمبلی وجے رہانگدالے کے بیٹے کی بھی موت ہوئی ہے۔ حادثے میں کار میں سوار تمام سات افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details