اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے میئر نندکمار گوڑیلے نے بتایا ہے کہ دہلی مرکز سے سات لوگ اورنگ آباد پہنچے تھے اور شہر میں داخل ہونے کے بعد انھوں نے کتنے لوگوں سے ملاقات کی ہے اس کی تحقیقات کی جارہی ہے، فی الحال ابھی سات لوگوں کو کورنٹائن کیا گیا ہے۔
اورنگ آباد آئے سات افراد کو کورنٹائن میئر نے بتایا ہے کہ مرکزی حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کسی کو بھی ہوم کورنٹائن نہیں کرنا ہے سب کو ڈاکٹر کی دیکھ بھال میں ہی کلا گرام میں ہی رکھنا ہے۔
قارئین اس بات کو ذہن نشین کرلیں کہ اورنگ آباد کی معروف گاندھی نگر کی مسجد میں تبلیغی جماعت میں آئے تیرہ افراد کو کرانتی چوک پولیس انھیں ایمبولینس میں بٹھا کر سرکاری اسپتال لے گئی۔
ساتھ ہی ان لوگوں کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا میڈیکل چیک میں سب کی صحت نارمل ہونے کے بعد انہیں واپس چھوڑ دیا گیا۔
واضح رہے کہ اورنگ آباد میں اس سے قبل ایک خاتون کے کورونا سے متاثر ہونے کی خبر کے بعد سے ضلع انتظامیہ کافی مستعد ہے، ضلع کے ہر گاؤں و تعلقہ میں لاک ڈاؤں پر سختی سے عمل کرایا جارہا ہے اور باہر سے آئے لوگوں پر کڑی نگاہ رکھی جارہی ہے۔