اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر کے سات اضلاع کووڈ 19 سے محفوظ - گرین زون

مہاراشٹر کے 35 اضلاع میں سے 7 اضلاع بھنڈارا ، چندر پور ، گڈچیرولی، پربھنی ، وردھا ، ناندیڑ ، اور نندربار میں 15 اپریل تک کورونا وائرس کے متاثرہ کووڈ 19 کا ایک بھی مریض نہیں پا یا گیا ہے اور یہ اضلاع اب تک محفوظ ہیں۔

مہاراشٹر کے سات اضلاع کووڈ 19 سے محفوظ
مہاراشٹر کے سات اضلاع کووڈ 19 سے محفوظ

By

Published : Apr 15, 2020, 7:27 PM IST

حکومتی ذرائع کے مطابق ان علاقوں کو 'کورونا فری' علاقہ قراردیا گیا ہے۔ اسی طرح شولاپورضلع میں بھی کووڈ 19 کا ابھی تک کوئی مریض نہیں پا یا گیا تھا، تاہم حکومتی تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق شولاپور شہر میں ایک مریض پایا گیا ہے۔

ان ساتوں محفوظ اضلاع کو ریاست میں 'گرین زون' کے نام سے منسوب کیا گیا ہے اور اب ضلعی اور ریاستی حکام کی جانب سے ان علاقوں کو اس کورونا لعنت سے پاک اور محفوظ بنے رہنے کے لیے ہر ممکن ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنانے کی بھرپور کوششیں جاری ہیں کہ ان علاقوں میں یہ مرض نہ آنے پائے۔

قابل غور بات یہ ہے کہ جن سات اضلاع کو محفوظ قرار دیا گیا ہے ان میں سے بعض اضلاع کی سرحدیں ایسے اضلاع سے ملحق ہیں جو کووڈ 19 سے بری طرح متاثر ہیں۔ جیسے ، بھنڈارا ، چندر پور اور وردھا اضلاع ہیں جن کی سرحدیں ناگپور سے ملتی ہیں۔ جہاں کووڈ 19 کے کئی مریض موجود ہیں۔

ناندیڑ ضلع جہاں سکھ یاتری بڑے پیمانے پر آتے جاتے ہیں لاتور ،ایوت محل اور ہنگولی سے گھرا ہوا ہے جس میں کووڈ 19 کے مریض پائے گئے ہیں۔اسی طرح محفوظ قرار دیا گیا پربھنی ضلع بھی آس پاس کے دیگر اضلاع جسے جالنہ اور بیڑ سے متصل ہے ۔ بیڑ اور جالنہ بھی اس مرض سے متاثرہ اضلاع میں شامل ہیں۔

ریاست کے 'اورنج زون'16 اضلاع میں گوندیا ، واشم ، بلدھانہ ، ایوت محل ، امراوتی ، اکولہ ، ہنگولی ، لاتور ، بیڑ ، جالنہ ، عثمان آباد ، جلگاؤں ، ستارا ، کولہ پور ، سندھوڈور اور رتناگری شامل ہیں جن۔ ان اضلاع میں کووڈ 19 کے 15 معاملات درج شدہ ہیں۔

تاہم ، منگل کے روز مرکزی وزارت صحت کی جانب سے اس اعلان کے بعد کہ گوندیا ضلع ملک کے ان 25 اضلاع میں سے ایک ہے جہاں لاک ڈاؤن کے بعد سے کووڈ 19 کا کوئی نیاء معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔اس لیے جلد ہی اس کا رنگ تبدیل کر کے دوسرے زمرے میں ڈالا جا سکتا ہے۔

'ریڈ زون' یا وہ اضلاع ہیں جن میں کووڈ 19 کی ایک قابل ذکر تعداد موجود ہے ، جنہیں 'ہاٹ سپاٹ' سمجھا جاتا ہے۔ان 'ریڈ زون' میں آنے والے 11 اضلاع میں ممبئی ، ممبئی مضافاتی ضلع ، پونے ، تھانہ ، ناگپور ، پالگھر ، رائےگڈھ ، ناسک ، اورنگ آباد ، سانگلی اور احمد نگر شامل ہیں۔ ان اضلاع میں سے کم از کم تین اضلاع اس رنگین ٹیگ سے بچ سکتے تھے ، لیکن کچھ افراد جو دہلی میں تبلیغی جماعت کے پروگرام میں شریک تھے اور ان کی رپورٹ مثبت پائی گئی تھی ان کی ان اضلاع میں موجودگی کے باعث ایسا نہیں ہو پایا۔

14 اپریل تک کووڈ 19 کے باعث ریاست میں 160 اموات ہوئی اور 2684 افراد اس بیماری سے متاثرہ پائے گئے ۔سب سے زیادہ اموات اور انفکشن کی اطلاع ملک کے تجارتی اور گلیمر دارالحکومت ممبئی سے ملی ہیں ، اس کے بعد دوسرے نمبر پر ریاست کا تعلیمی ، ثقافتی اور آئی ٹی دارالحکومت پونے ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ریاست کے پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، مہاراشٹر میں کووڈ 19 کے باعث موت کی شرح سب سے زیادہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details