اردو

urdu

ETV Bharat / state

شیئر بازار میں کہرام، دو ہزار پوائنٹس سے زائد کی گراوٹ - شیئر بازار میں گراوٹ

ملک کے شیئر بازاروں میں کورونا وائرس کی گھبراہٹ برقرار ہے۔ سہ پہر تین بجے تک کاروبار کے دوران سنسیکس 2,700.58 پوائنٹس کے ساتھ 31,382.72پوائنٹس پر کاروبار کرہا ہے۔

Sensex crashes 1900 pts
کاروبار کے آغاز پر سینکس میں باری گراوٹ

By

Published : Mar 16, 2020, 10:23 AM IST

Updated : Mar 16, 2020, 3:10 PM IST

آج صبح سینسیکس 1000 پوائنٹس اور نفٹی 350 پوائنٹس سے زیادہ نیچے میں کھلا۔ لیکن دن بھر کے نشیب وفراز کے دوران سہ پہر تین بجے تک سنسیکس میں 2334 پوائنٹس کی بھاری گراوٹ درج کی گئی۔

کاروبار کے آغاز میں آج سینسیکس جمعہ کے 34103.48 کے مقابلہ میں 33106 پوائنٹس پر کھلا اور فروخت کے دباؤ میں ابتدائی کاروبار نیچے جاکر 32449.03 پوائنٹس پر آ گیا۔ فی الحال سینسیکس 31,382.72پوائنٹس پر کاروبار کررہا ہے۔

اسی طرح نفٹی بھی 350 پوائنٹس سے زیادہ نیچے کھلنے کے بعد تیزی سے گھٹتا ہواہوا 450 پوائنٹس ٹوٹ کر 9505 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔

Last Updated : Mar 16, 2020, 3:10 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details