ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں 28 مارچ 2021 کو شب برأت کا انعقاد ہوگا۔ اس درمیان ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاؤن، حکومت کی نئی گائیڈ لائن اور کورونا وائرس کے خوف نے عوام کو گھروں میں قید ہونے پر مجبور کردیا۔
شبِ برأت کے موقع پر لاکھوں کی تعداد میں فرزان توحيد قبرستانوں میں جا کر اپنے مرحومین کے لئے دعائیں مغفرت کرتے ہیں اور مساجد میں رات بھر عبادت میں مشغول ہو کر اپنے رب سے توبہ استغفار کرتے ہیں۔
لیکن اس مرتبہ ملک بھر میں پھیلی وبا کورونا وائرس نے جہاں انسانی زندگیوں کو متاثر کیا ہے وہیں ملک بھر کے عبادت گاہوں کو بھی خالی کر دیا۔ جس کی وجہ سے لوگ آج گھروں میں ہی عبادت کرنے پر مجبور ہیں۔
شب برأت پر کسی بھی طرح کی بد نظمی یا لاپرواہی نا ہوں اسلئے انتظامیہ مستعد ہے۔ اس تعلق سے گزشتہ روز مقامی پولیس انتظامیہ کے ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی اور ان کی معاونین میں ڈی وائے ایس پی لتا دھونڈے کے ساتھ ساتھ آزاد نگر پولیس اسٹیشن کے انچارج نے حمیدیہ مسجد بڑا قبرستان کا دورہ کیا اور تمام حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس ضمن میں ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ قبرستان میں داخل اور باہر ہونے کے لئے چھوٹے بڑے تقریباً چھ دروازے موجودہ ہیں اور قبرستان کا رقبہ کافی وسیع ہے۔ اس لئے عوام احتیاطی تدابیر کے ساتھ قبرستان آئیں اور کوئی غیر ضروری بھیڑ نہ کرے۔
مزید پڑھیں:
قبرستان کے مضافات میں آنے اور جانے والے راستوں پر کسی بھی قسم کی دکان وغیرہ نہ لگائے اور اس کے علاوہ کھانا ہوٹل بھی مکمل طور پر بند رہیں گے۔