مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں واقع اسکول نمبر 1 میں گزشتہ روز دیویانگ سوسائٹی کے زیر اہتمام معذوروں کیلئے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیمینار میں معذوروں کے لئے ہینڈ لوم بنانے والے ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل این ڈی مہاترے خصوصی مقرر رہے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل این ڈی مہاترے نے بتایا کہ معذور افراد کا معاشرے میں اتنا ہی حصہ ہیں جتنا عام لوگوں کا، معذوروں کو اگر خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں تو وہ بھی عام لوگوں کی طرح اپنی زندگی گزار سکتے ہیں۔ اور جو لوگ معذور افراد کو کسی کام کا نہیں سمجھتے دراصل وہ خود ذہنی معذور ہیں۔
این ڈی مہاترے نے معذوروں کیلئے ہینڈ لوم تیار کرنے سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہینڈ لوم تیار کرنے کے پیچھے ایک اہم وجہ تھی، سب سے پہلے یہ کم سرمائے سے شروع ہونے والی صنعت ہے اور زیادہ تر اس صنعت کو گھر کے افراد مل کر ہی چلاتے ہیں۔ اس لئے انہوں نے بہت سوچنے کے بعد معذور افراد کے روزگار کے لئے ہینڈ لوم کا انتخاب کیا۔