ریاستِ مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں ادبی ذوق رکھنے والے نوجوانوں نے ’’اورنگے ادب‘‘ نامی ایک ادبی تنظیم قائم کی ہے، معروف ادیب و فکشن نگار اسلم مرزا کی صدارت میں اس ادبی تنظیم کا افتتاح عمل میں آیا۔ Seminar On Urdu In Aurangabad
اس موقع پر اردو کے دانشوروں، ادیبوں، شاعروں اور محبان اردو نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، پروگرام میں موجود نامور ہستیوں نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور انھیں نیک خواہشات سے نوازا ، نوجوانوں کی اس پہل کو تاریخی پہل سے تعبیر کیا گیا۔امید ظاہر کی گئی کہ ادب کے افق پر نئے ستارے روشن ہوںگے اور اردو ادب کی ترقی و ترویج میں کلیدی کردار ادا کریںگے۔پروگرام میں طرحی مشاعرہ بھی ہوا جو رات دیر گئے تک جاری رہا ، اس مشاعرے میں نوجوان شاعروں نے اپنے منفرد انداز سے سماع باندھا ۔
اس دوران معروف فکشن نگار نور الحسن نے کہا کہ آج ہم ایسی تنظیم کا افتتاح کر رہے ہیں جسے آنے والی نسل کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا اور امید ہے کہ یہ تنظیم کی طرف سے اس طرح سے پروگرام کا انعقاد کئے جائیں گے جس سے سے لوگوں کو فائدہ پہنچ سکے۔