ممبئی:سدبھاونامنچ وکھرولی یونٹ کی جانب سے گزشتہ روز 13 اگست کو ممبئی کے پارک سائٹ کینیز گروکل میں"آزادی کی اہمیت"پر ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ ہال کی پیشکش جیش کنی نے کی تھی۔ مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے تقریباً 100 افراد نے شرکت کی اور سمینار کو کامیاب بنایا۔ مقررین نے آئین کے تحفظ، تمام انسانوں کے مساوی حقوق اور انصاف کو یقینی بنانے پر توجہ دی۔ افتتاحی خطاب میں شاکر شیخ (صدر، سدبھاونا منچ ممبئی) نے ملک کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر امرت مہوتسو کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے کے باوجود ملک کی ثقافتی سرگرمیوں کو منانے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں، یہی ہماری باہمی محبت کا ثبوت ہے۔ لہٰذا ہم اس محبت اور اخوت کو کتنا پائیدار بنا سکتے ہیں، ہمیں اس کے لیے خصوصی اور ترجیحی کوششیں کرنی چاہیے۔ seminar on Importance of Independence in Mumbai
ڈاکٹر وویک کورڈے (ممتاز سماجی کارکن) نے کہا کہ یہ ملک سماج کے ہر طبقے کا خیال رکھنے، اسے ناانصافی اور ظلم سے بچا کر ہی ترقی کر سکے گا اور اسی کے ذریعے ہی آزادی کی اہمیت کو سمجھا جا سکتا ہے۔ اگلے مقرر فہد شیخ (ممبر وائس آف یوتھ، سینئر ریسرچ فیلو TISS) نے اپنی تقریر میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے تیار کردہ آئین کے تحفظ پر توجہ مرکوز کی۔ مزید کہا کہ سماج میں امن و امان کی بحالی، نفرت کے ماحول کا خاتمہ کرنا ہو تو باہمی ہم آہنگی اور باہمی بین المذاہب تعاون سے ہی معاشرے کو برائی کے عناصر سے بچایاجاسکتا ہے۔