اردو

urdu

Higher Education In Abroad بیرون ممالک میں اعلی تعلیم پر سیمینار

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں وحدت اسلامی اورنگ آباد یونٹ اور مولانا آزاد کالج کے اشتراک سے سیمینار کا انعقاد عمل میں لایا گیا. اس سیمینار کا عنوان "ہائیر ایجوکیشن ان ابروڑ فار مسلم اسٹوڈنٹ" رکھا گیا۔ اس سیمینار سے ماہرین نے خطاب کیا اور مسلم طلبہ و طالبات جو اعلی تعلیم حاصل کر رہے ہیں انہیں بیرون ملک میں کس طرح اسکالرشپ مل سکتی ہے اس پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔

By

Published : Jul 25, 2023, 2:07 PM IST

Published : Jul 25, 2023, 2:07 PM IST

ہائیرایجوکیشن ان ابروڑ فارمسلم اسٹوڈنٹ سیمینار کا انعقاد
ہائیرایجوکیشن ان ابروڑ فارمسلم اسٹوڈنٹ سیمینار کا انعقاد

ہائیرایجوکیشن ان ابروڑ فارمسلم اسٹوڈنٹ سیمینار

اورنگ آباد: وحدت اسلامی اورنگ آباد یونٹ اور مولانا آزاد کالج کے اشتراک سے سیمینار " ہائیر ایجوکیشن ان ابروڈ فار مسلم اسٹوڈنٹ" کا انعقاد مولانا آزاد کالج کے سیمینار ہال میں انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس سیمینار سے ماہرین نے خطاب کیا۔ سیمینار کا آغاز حافظ اسامہ ہاشمی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اظہار خان این ٹی آئی اکیڈمی ممبئی نے بیرون ممالک میں اعلی تعلیم کے مواقع اسکالرشپ فیلو شپ اور ایجوکیشنل لون جیسے موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

انہوں نے بڑی تفصیل کے ساتھ طلبہ اور طالبات کی رہنمائی کی اور انہیں بتایا کہ بیرون ملک میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے کس طرح کی تیاری کی ضرورت ہوتی ہے۔ کیونکہ مسلم اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے کئی سارے مواقع ہیں۔ جس کے ذریعے وہ اپنا ہائر ایجوکیشن بیرون ممالک میں کر سکتے ہیں اور وہ اپنا مستقبل سنوار سکتے ہیں۔

ذیشان خان نے بیرون ممالک میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے کن چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ باہر جانے کے بعد ایک فرد کے اندر تبدیلی آنا چاہیے۔ پر پروفیسر تنویر احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری زندگی کا مقصد اعلی بڑا ہونا چاہیے جب زندگی کا مقصد معمولی اور چھوٹا ہوتا ہے تو اس کے نقصانات بیان کئے۔

مزید پڑھیں:INDIA Alliance Protest منی پور پر وزیراعظم کے بیان کا مطالبہ اور سنجے سنگھ کی معطلی کے خلاف احتجاج رات بھر جاری رہے گا

انھوں نے مزید کہا کہ ہر عمل اللہ تعالی کی رضا کے لئے ہونا چاہئے، یہی قابل قبول ہوگا صدارتی گفتگو میں مولانا آزاد کالج کے پرنسپل ڈاکٹر مظہر فاروق نے طلبہ کے ساتھ اپنے تجربات کا ذکر کیا۔
اورنگ آباد وحدت انسانیت کے ذمہ دار کاشف الرحمن کا کہنا ہے کہ اورنگ آباد میں اس طرح کے کریئر گائیڈنس کے پروگرام اہمیت کے حامل ہے۔ کیونکہ اس طرح کے پروگرام سے بیرون ممالک میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک راستہ نکل آتا ہے۔ اس پروگرام میں اورنگ آباد کے کئی طلبہ و طالبات اور ان کے والدین نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details