اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر کے ایک سیمی انگلش اسکول میں زیرِ تعلیم نویں جماعت کے طالب علم محمد معاذ نے عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ 96 دنوں میں قرآن مجید کو حفظ کیا۔ اس قابل ذکر کارنامہ کے لیے محمد معاذ کی ہر سطح سے ستائش کی جا رہی ہے اور مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔ اورنگ آباد شہر کے جاگیردار کالونی، ریلوے اسٹیشن کے ساکن 14 سالہ محمد معاذ نے صرف 14 سال کی عمر میں قرآن مجید حفظ کر لیا ہے۔
معین العلوم ہائی اسکول کے اس ذہین طالب علم کا قابل ذکر کارنامہ یہ ہے کہ سیمی انگلش اسکول نہم جماعت کی عصری تعلیم میں نمایاں مقام بنانے کے ساتھ ساتھ معاذ نے صرف 96 دنوں میں قرآن حفظ کیا۔ یہ اپنے آپ میں کسی کارنامہ سے کم نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی بہت سارے طلبا نے کم عمری اور کم وقت میں قرآن حفظ کیا ہے، لیکن صرف 96 دنوں میں حفظ قرآن کا شرف اورنگ آباد شہر میں پہلے کسی کو حاصل نہیں ہوا۔ محمد معاذ نے نہم جماعت سیمی انگلش امتحان اے گریڈ میں کامیاب کرنے کے ساتھ اتنے کم عرصے میں قرآن حفظ کرکے سب کو حیرت زدہ کردیا۔ اس سے قبل 100 دنوں میں قرآن حفظ کرنے والے بچوں کا ریکارڈ موجود ہے۔ Quran Hifz in 96 days