اورنگ آباد:کورونا وبا کے سبب ملک میں بے روزگاری کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ صنعتی شہر اورنگ آباد میں بھی ہزاروں نوجوانوں کو ملازمتوں سے محروم ہونا پڑا۔ بدلتے حالات اور تقاضوں نے نوجوانوں سے ان کا روزگار چھین لیے۔ ایسے میں اورنگ آباد کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل کی کاوشوں سے محض ایک دن میں سولہ سو ستر نوجوانوں کو مختلف کمپنیوں میں ملازمت ملی، خاص بات یہ ہے کہ ملازمت پانے والوں میں بارہویں سے لے کر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ شامل ہیں۔ Job Fair Held in Aurangabad
ایم پی جلیل کے دفتر میں اس جاب میلے کا انعقاد ہوا، دن بھر امیدواروں کا ہجوم رہا۔ ایک درجن کمپنیوں کے ماہرین نے اس میلے میں ضرورت مند اور باصلاحیت افراد کو منتخب کیا۔ کمپنی کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ کیمپس سلیکشن میں نوجوان عموماً تفریح کے طور پر انٹرویو دیتے ہیں لیکن یہاں ہمیں ضرورت مند اور باصلاحیت امیدوار ملے۔ سب سے زیادہ ویراگ کمپنی اور جسٹ ڈائل کے لیے سلیکشن کیے گئے۔