اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات - ممبئی کے علاقے بھنڈی بازار میں بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات

سپریم کورٹ کے ذریعہ بابری مسجد حق ملکیت کے فیصلہ کو لے کر پورے ملک سمیت جنوبی ممبئی کے علاقے بھنڈی بازار میں بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ممبئی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

By

Published : Nov 9, 2019, 1:49 PM IST

ریاست مہاراشٹر کی دارالحکومت ممبئی کے علاقے بھنڈی بازار میں بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمپٹنے کے لیے انتظامیہ چاق و چوبند نظر آرہا ہے۔ یہاں پر دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی طرح کی کشیدگی سے بچا جا سکے۔

ممبئی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات
اس علاقے میں مسلموں کی تعداد زیادہ ہے اور بہت ہی حساس علاقہ ہے اس لیے پولیس نے فلیگ مارچ کیا اور سکیورٹی کا جائزہ لیا۔جگہ جگہ پر پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے اور چپہ چپہ پر پولیس کی نظر ہے تاکہ کسی بھی طرح کی کشیدگی سے بچا جا سکے۔ سوشل میڈیا پر خاص نظر رکھی جا رہی ہے۔ افواہوں پر توجہ نہ دی جائے اس کے لیے لوگوں سے اپیلیں کی جا رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details