اردو

urdu

ETV Bharat / state

آرے کالونی میں درختوں کی کٹائی پر عوام کا احتجاج، 144 نافذ - آرے کالونی میں میٹرو ٹرین

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے شامل میں واقع آرے کالونی میں پیڑوں کی کٹائی کے بعد ماحولیات دوست تنظیموں اور عوام کا غصہ پھوٹ پڑا ہے۔

آرے کالونی میں درختوں کی کٹائی پر عوام کا احتجاجآرے کالونی میں درختوں کی کٹائی پر عوام کا احتجاج

By

Published : Oct 5, 2019, 1:11 PM IST

Updated : Oct 5, 2019, 1:16 PM IST

آرے کالونی میں میٹرو ٹرین کا شیڈ بنانے کی تیاری کی جارہی ہے اور شیڈ کی تعمیر کے لیے ایک بڑی اراضی درکار ہے اور تقریباً 2600 پیڑوں کو اس کے لیے کاٹا جارہا ہے۔

حالانکہ شہر کی متعدد ماحول دوست تنظیمیں اور عوام اس کی مخالفت کر رہے ہیں کیونکہ ان کے مطابق اس سے شہر کے آب و ہوا اور ماحولیات پر برا اثر پڑے گا۔

علاقے میں لوگ پورے شہر سے پہنچ رہے ہیں معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے پورے علاقے میں دفعہ 144 کو نافذ کردیا ہے۔ اور اس جانب آنے والے کئی راستوں کو بند کردیا گیا ہے۔

آرے کالونی میں درختوں کی کٹائی پر عوام کا احتجاج


بامبے ہائی کورٹ نے آرے کالونی کو جنگل کا علاقہ قرار دینے کی تمام عرضیوں کو خارج کردیا جس کے بعد جمعہ کی شب سے ہی پیڑ کاٹنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

اس معاملے میں متعدد سیاسی رہنماؤں کے ساتھ بالی ووڈ کی کئی بڑی ہستیوں نے بھی مخالفت کی ہے۔

سینا کے یوتھ ونگ کے صدر آدتیہ ٹھاکرے نے بی جے پی کی مرکزی حکومت پر نشانہ سادھا ہے۔

ٹھاکرے نے ٹوئیٹ کر کے کہا ہے کہ۔ مرکز کی جانب سے وزارت ماحولیات کا پلاسٹک پر پابندی کا کوئی مطلب ہی نہیں ہے، جب ممبئی میٹرو بغیر سوچے سمجھے آرے اراضی کو برباد کر رہا ہے اور میٹرو نے اسے اپنی انا کا مسلۂ بنا لیا ہے اس نے میٹرو کے مقصد کو ہی تباہ کر دیا'۔

ٹوئیٹ

واضح رہے کہ بامبے ہائی کورٹ نے جیسے ہی آرے کالونی کے پیڑ کاٹے جانے کے خلاف دائر عرضیوں کو خارج کیا اس کے فوراً بعد پیڑوں کی کٹائی کا کام شروع کردیا گیا جس کی ہر طرف سے مخالفت کی کارہی ہے۔


سیکڑوں مظاہرین میٹرو ریل سائٹ پر پہنچ کر نعرے بازی کی جس کے بعد پولیس نے درجنوں افراد کو گرفتار کیا۔

Last Updated : Oct 5, 2019, 1:16 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details