اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تین روزہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اورنگ آباد ضلع کلکٹر استک کمار پانڈے نے کہا کہ آفت کی صورت میں کس طرح کام کرنا چاہیے۔ اس کی تربیت پر زور دیتے ہوئے شہر کے ہر سول تالاب پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اورنگ آباد کی جانب سے تین روزہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹریننگ پروگرام انعقاد کیا جاتا ہے۔
ریسکیو ورک ٹریننگ پروگرام کا افتتاح کلکٹر استک کمار پانڈے نے کیا۔ اس موقع پر پولیس سپرنٹنڈنٹ منیش کلوانیہ موجود تھے۔ مذکورہ ٹریننگ کا اہتمام 19 سے 21 جون تک کیا گیا ہے۔ یہ ٹرینینگ ایس ڈی آر ایف دھولے کے ذریعے دی جا رہی ہے۔ اس تین روزہ ٹریننگ میں پولیس فورس ، فائر ڈپارٹمنٹ، ہوم گارڈ، اور دریاؤں کے کنارے بسے گاؤں کے ذمہ داروں کو دی جا رہی ہے۔
اورنگ آباد ضلع کلکٹر آفس کے ڈیزاسٹر مینیجمینٹ کے افسران کا کہنا ہے کہ ہر کسی کو ٹریننگ سنجیدگی سے لینا چاہیے کیونکہ یہ ٹرینگ پری پلاننگ اور حالات سے نمٹنے دونوں سکھائے گی اس طرح کی تربیت حاصل کرنے سے حوصلے بلند ہوتے ہیں اور انہیں نئی توانائی ملتی ہے۔ اس طرح کی مقامی سطح پر تربیت کے انعقاد کرنیکی آگے بھی کوشش کی جائے گئی۔