اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا یعنی (ایس ڈی پی ائی) کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ اورنگ آباد تبدیلی نام کو لے کر ایس ڈی پی آئی کی جانب سے اورنگ آباد ڈویژنل کمشنر آفس کے روبرو احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ یہ دھرنا صبح گیارہ بجے سے لے کر شام پانچ بجے تک جاری رہیں گا۔
ایس ڈی پی آئی کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ اورنگ آباد کا جو نام تبدیل کیا گیا ہے وہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا ہے، اور اس میں سیاست بھی ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔
ساتھ ہی ایس ڈی پی آئی کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ ہمارا احتجاجی دھرنا کرنے کا کوئی اور مقصد نفرت پھیلانا نہیں ہے بلکہ ہم سیکولر اور ائین کی روشنی میں اورنگ آباد تبدیلی نام کی آواز کو اٹھانا چاہتے ہیں۔