مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کلکٹریٹ میں بلقیس بانو کیس میں ملوث قصورواروں کے خلاف منگل کے روز سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
احتجاجیوں نے گجرات حکومت کے فیصلے کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے سبھی قصورواروں کو دوبارہ سے گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی آئی کے کارکنان نے کہا کہ بلقس بانو کیس میں ملوث قصورواروں کے خلاف ایس ڈی پی آئی ملک گیر سطح پر احتجاج کررہی ہے اور آگے بھی جاری رکھے گی۔