ممبئی کے منخورد نامی علاقہ کے کنٹینمنٹ ایریا میں ہاکر کو سبزی فروخت کرنے کی اجازت نہ ملنے پر ہاکر اور پولیس اور براہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کی ٹیم کے مابین جھگڑا کا ماحول بن گیا۔
مشرقی ممبئی کے منخورد نامی علاقہ میں ایک کنٹینمنٹ ایریا میں ہاکر کو پولیس نے سبزی فروخت کرنے کی اجازت نہ دی، اس کے باوجود بھی وہ بار بار اجازت کے لیے تکرار کرتا رہا۔
اس کے بعد جھگڑا شروع ہوگیا۔ ممبئی پولیس نے ہاکر، پولیس اور برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کی ٹیموں کے مابین جھگڑے کے واقعے کے سلسلے میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
یہ واقعہ جمعہ کی صبح گیارہ بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب پولیس اور بی ایم سی کے اہلکاروں نے غیر اجازت یافتہ ہاکر کو سجھانے کی کوشش کی، لیکن وہ کسی بھی طرح ماننے کے لیے تیار نہیں تھا یہاں تک کہ ان کے مابین ہاتھا پائی ہوگئی۔
اس سلسلے میں پولیس نے تین افراد کے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 353، 332، 144، 160، 188، 269، 270، 504، 506 (2) اور 34 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔